ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کے چہیتے افسر نے ہی لک آو ٹ نوٹس تبدیل کیا: راہل کا الزام

مودی کے چہیتے افسر نے ہی لک آو ٹ نوٹس تبدیل کیا: راہل کا الزام

Sun, 16 Sep 2018 11:19:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 16ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بینکوں کا کروڑوں روپے کا قرض ہڑپنے والے شراب کے کاروباری وجے ملیا کے ملک سے فرار ہونے کے معاملہ میں وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے آج الزام لگایا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) میں ان کے چہیتے افسر نے ملیا کے خلاف جاری لک آوٹ نوٹس میں تبدیلی کی جس سے اسے بیرون ملک جانے میں مدد ملی۔

مسٹر گاندھی نے یہ الزام بھی لگایا کہ نیرو مودی اور میہول چوکسی کے فرار ہونے کے پورے منصوبہ میں وہی افسر ملوث تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سی بی آئی میں جوائنٹ ڈائرکٹر اے کے شرما نے ملیاکے لک آوٹ نوٹس کو کمزور کیا اور اسے فرار ہونے کا موقع دیا۔

انہوں نے لکھا کہ مسٹر شرما گجرات کیڈر کے افسر ہیں اور وزیراعظم کے چہیتے ہیں۔ یہ وہی افسر ہے جس کا نیرو مودی اور میہول چوکسی کے فرار ہونے کا منصوبہ بنانے میں اہم کردار تھا۔ملیا نے حال ہی میں کہا تھا کہ ملک چھوڑنے سے پہلے اس نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی اور بینکوں کے قرض کے بارے میں کچھ کہنا چاہ رہا تھا لیکن انہوں نے اس سے اپنا موقف بینکوں کے سامنے رکھنے کے لئے کہا تھا۔اس کے بعد کانگریس صدر نے الزام لگایا تھا کہ ملیا کو بھگانے میں وزیر خزانہ کی ملی بھگت لگتی ہے ۔


Share: